آرمی چیف کا سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ،میجر جنرل عثمان حق کو ر کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے میجر جنرل عثمان حق کو کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کے دورے میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر جنرل عثمان حق کو کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے جبکہ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق  آرمی چیف نے امن اور آپریشنز کے دوران آرمی سروس کور کے تعاون اور لاجسٹک سپورٹ کی تعریف کی۔