پاکستان کیلئے آخری گیند تک لڑوں گا، کل رات قوم سے خطاب کروں گا، وزیراعظم

وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی کل ہوگا، وزیراعظم عمران خان کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’کل شام قوم سے خطاب کروں گا،  قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔‘

عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اور کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں