اسلام آبادبارکونسل کے وائس چیئرمین ذوالفقار علی عباسی، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی عادل عزیز قاضی اور ممبران نے سیکرٹری سندھ بارکونسل عرفان مہر کے قتل کی سخت مذمت

اسلام آباد:(سی این پی)اسلام آبادبارکونسل کے وائس چیئرمین ذوالفقار علی عباسی، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی عادل عزیز قاضی اور ممبران نے سیکرٹری سندھ بارکونسل عرفان مہر کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے قانون نافذکرنے والے اداروں سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیاہے،اسلام آبادبارکونسل عہدیداران کا کہناہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے اور قانون نافذکرنے والے ادارے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائی