پشاور(سی این پی)ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ایف آئی اے پشاور مالاکنڈ کا حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو 31لاکھ سے زائد مارلیٹ کی رقم قبضہ میں لے کر گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے مجاہد اکبر خان کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیایز کے ہمراہ ایس ایچ او سی بی سی نے کارخانہ بازار میں چھاپہ مار کر 31لاکھ 56ہزار روپے کی رقم غیر ملکی کرنسی قبضہ میں لے کر ملزم وقار احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کےخلاف پہلے بھی مقدمات درج تھے اب یہ دوبارہ غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا کریک ڈائون پشاور اور مالاکنڈ میں جاری ہے۔