اسلام آباد(سی این پی)ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔محمداقبال نامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، ڈی جی نیب لاہور اور دیگر فریق بناتے ہوئے کہاگیاہے کہ ڈی جی نیب لاہور جمیل احمد کی تعیناتی سپریم کورٹ کے طے کردہ قوانین کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں ڈی جی نیب لاہور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے اور ڈی جی نیب لاہور جمیل احمد کو کام سے روکنےکی استدعا کی گئی ہے