اسلا م آباد(سی این پی)وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات محترمہ شاہیرہ شاہد سےآل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے نماٸندہ وفد نے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں ملاقات کی ملاقاتی وفد میں وقار عمران ،محمد طاہر صدیقی ،سید ثاقب رضوی شامل تھے ملاقاتی وفد نے سیکرٹری اطلاعات کو تحریری طور پرریجنل اخبارات کے مساٸل سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری اطلاعات نے مساٸل حل کرنے کی یقین دہانی کرواٸی