نوڈیرو ٹو پاور پراجیکٹ ریفرنس،شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فیصلہ پھر موخر

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کے نوڈیرو ٹو پاور پراجیکٹ ریفرنس میں شریک ملزم سابق سیکرٹری شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت 8 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔