اسلام آباد(سی این پی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر پر جان لیوا حملہ کیس میں گرفتار ان کے خاوند حیدر علی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔گذشتہ روز درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری کہ سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ مدعیہ جویریہ ظفر نے اپنی عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا، وکیل جویریہ ظفر نے کہاکہ ملزم حیدر نے جان بوجھ کر اور قتل کی نیت سے فائرنگ کی، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حلم سنادیا جع نقد بطور زرضمانت مچلکہ جمع کروا دیاگیا۔