مشکوک ٹرانزیکشن کیس، آصف زرداری کے وکیل کی التوا کی درخواست منظور، سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی بریت کی اپیل میں سابق صدر کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست منطورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران آآف ذرداری کے وکی کی جانب سے التواء کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور کہاکہ پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں بھی اپیلیں 29 مارچ کو مقرر ہیں،مشکوک ٹرانزیکشن کیس کو بھی انہی اپیلوں کیساتھ سنا جائے گا ،عدالت نے بریت کی اپیل پر سماعت بھی 29 مارچ تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ آصف زرداری نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر بریت کی درخواست دائر کی تھی،احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کر دی تھیں،آصف زرداری نے احتساب عدالت کا فیصلہ چینلج کر رکھا ہے۔