توشہ خانہ ریفرنس،گواہ کا بیان قلمبند،نیب نے پراسیکیوٹر تبدیل کردیا

اسلام آباد(سی این پی )احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند، نیب نے پراسیکیوٹر تبدیل کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا کی جگہ نئے پراسیکیوٹر وسیم جاوید ذمہ داری ملنے پر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، اس موقع پر آصف علی ذرداری کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیااور گواہ عاصم حسین کا بیان قلمبند کیا، اس دوران ایف بی آر کی جانب سے انصاری شوگرملز کا ریکارڈ عدالت پیش کیاگیا، عدالت نے بیان کیلئے گواہ شکیل اعوان کو طلب کرتے ہوئے سماعت17 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔