اسلام آباد(نیوز رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل ، ایف جی ای ا یچ اے ، کے پارک روڈ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں 71 کروڑ کی کرپشن کا معا ملہ
جعلی بینک گارنٹی پر کروڑوں روپے کی ادائیگی، ایف آئی اے نے یو بی ایل کے دو بینک افسروں کو گرفتار کر لیا
یو بی ایل بینک برانچ کے مینجر صغیر احمد بلوچ اور محمد شیراز کو گرفتار کر کے ایف ائی اے اج عدالت پیش کرے گی
پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ غلام فرید، فنانس ڈائریکٹر کاشف سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج
ایچ آر کمپنی کے مالک رب نواز بگٹی سمیت اہم شخصیات نامزد عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے مقدمہ میں شامل تفتیش نہیں ہوے
ایف آئی اے کے چھاپے، ابتدائی طور پر یو بی ایل کوئٹہ برانچ کے دو مینجر گرفتار
ملزمان نے بینک گارنٹی کی تصدیق سے پہلے ہی 71 کروڑ جاری کر دیے
یو بی ایل برانچ سے رپورٹ 15 کو آئی، ادائیگی 11 کو ہی کر دی گئی
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل
کری روڈ پراجیکٹ میں مزید گرفتاریوں کا امکان ایف ائی اے حکام