آصف زرداری کے خلاف جعلی اکائونٹس، پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کےپارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسزمیں وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور اور دیگر کی جانب سے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں،جنہیں عدالت نے منظور کرلیا اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایش نائیک کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنسز پر مزید کاروائی کیلئے سماعتیں 28اپریل تک ملتوی کردی گئی۔