پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں آج سے لاکھوں مسلمان اعتکاف کریں گے۔
معتکفین سمیت دنیائے اسلام کے تمام مسلمان جہنم سے نجات کے اس عشرے میں شب قدر تلاش کریں گے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوکرگناہوں کی معافی مانگیں گے۔
دوسری جانب مسجدالحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں دو سال بعد مقامی اورغیر ملکی افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔