پارک ویو سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈیویلپمنٹ چارجز ڈبل کرنے پر سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج،،، شدید نعرے بازی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پارک ویو سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈیویلپمنٹ چارجز ڈبل کرنے پر سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج،،، شدید نعرے بازی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈیویلپمنٹ چارجز کی مد میں کروڑوں روپے ہتھیانے کے پلان پر رہائشیوں کا دفتر کے باہر شدید احتجاج،،، مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی،،، بااثر پارک ویو سٹی ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے میڈیا کو کنٹرول کر لیا تاکہ خبر شائع نہ ہو

ذرائع کے مطابق سما ٹی وی چینل کے مالک، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی مبینہ ایما پر پارک ویو سٹی کے رہائشیوں سے اچانک دوسری مرتبہ ڈیویلپمنٹ چارجز کی آڑ میں ریٹ بڑھا دیے گئے۔ ایک مرلہ ایک لاکھ پانچ مرلے پانچ لاکھ روپے جبکہ کمرشل پلاٹ پر جو کہ پانچ مرلے کا 25 لاکھ روپے ڈیویلپمنٹ چارجز بڑھا دیے گئے۔ اور نوٹس جاری کیا گیا کہ وقت پر جارجز کی عدم ادائیگی کی صورت میں ڈبل چارجز وصول کیے جائیں گے۔

رہائشیوں کی جانب سے پارک ویو سٹی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوسائٹی مالک رہائشیوں سے ڈویلپمنٹ چارجز کی آڑ میں کروڑوں روپے ہتھیانا چاہتے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ ابھی تک دو بلاک کا قبضہ بھی نہیں دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع کے بعد مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے تاہم آج وفاقی وزیر عبدالعلیم خان جو کہ پارک ویو سٹی کے مالک بھی ہیں کے مذاکرات مظاہرین سے ہوں گے جو کہ اس سوسائٹی کے رہائشی ہیں.