شردھا کپور کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

 بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی نئی فلم ’’ تو جھوٹی میں مکار ‘‘ کا پوسٹر شیئر کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی فلم ’’ تُو جھوٹی میں مکار‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’’ تصویر میں نظر آنے والے افراد اتنے قریب نہیں ہیں جتنے نظر آرہے ہیں ‘‘ ۔اداکارہ نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ فلم کا ٹریلر 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق رومانوی مزاحیہ فلم ’’ تو جھوٹی میں مکار ‘‘ کو 8 مارچ کو ہولی کے موقع پر پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔