ماڈل ربیکا خان کا ہوا میں اڑنے کا فوٹو شوٹ وائرل

ماڈل ربیکا خان کا ہوا میں اڑنے کا فوٹو شوٹ وائرل

لاہور۔پاکستانی معروف ٹک ٹاکر اور فیشن ماڈل ربیکا خان کا نیا فوٹو شوٹ اس وقت انٹرنیٹ پر خوب سرگوشیاں کر رہا ہے۔سوشل میڈیا انفلوئنسر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر پری برتھ ڈے تھیم پر مبنی فوٹو شوٹ کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ ان میں انہوں نے نارنجی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور اپنے لباس کے ساتھ ملتے جلتے غبارے پکڑے ہوئے ہیں۔

ربیکا خان کو اس منفرد فوٹو شوٹ میں ایک پارک میں ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ غباروں کے ساتھ فضا میں بھی ا±ڑتی نظر آ رہی ہیں۔اس فوٹو سیشن کے بی ٹی ایس (عکس بندی کے دوران کے مناظر) بھی سامنے آئے ہیں، جن میں ربیکا خان کرین کی مدد سے ہوا میں اُڑ رہی ہیں۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ربیکا نے لکھا، “گ±ڈ بائے نائینٹیز، ہیلو ٹوئنٹیز۔” وہ جلد ہی بیس سال کی ہو جائیں گی، 2023 میں ان کی عمر 19 سال ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس فوٹو سیشن پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ان کی سالگرہ کا “پری برتھ ڈے” فوٹو شوٹ ہے، جبکہ کچھ نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو پریوں کی طرح سمجھتی ہیں اور اپنے فلائنگ تھیم کے ذریعے اس تصور کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کی ہے۔