عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی نژاد گلوکارہ

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا۔گریمی ایوارڈز کی بیسٹ گلوبل پرفارمنس کیٹگری میں عروج کا گیت ’محبت‘ چنا گیا۔عروج آفتاب نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ’اور پہلی پاکستانی خاتون گریمی فاتح ہیں… عروج آفتاب!‘

عروج کی اس کامیابی پر معروف شخصیات سمیت مداح گلوکارہ کو   بڑی تعداد میں مبارکباد دے رہے ہیں۔عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا۔اس موقع پر گلوکارہ عروج آفتاب نے کہا کہ گریمی ایوارڈجیتنے کا سن کرخوشی کاٹھکانہ نہیں۔