تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جارح قوتوں کے سامنے کسی صورت نہیں جھکے گا اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ، ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر قومی اتحاد اور یکجہتی برقرار رہی تو کوئی طاقت ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکے گی ، ایرانی صدر نے مہرداد اخلاقی کو وزیر دفاع مقرر کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ تجربے پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ، مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ مہرداد اخلاقی کا دشمنوں کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونا دفاعی صنعت میں ان کی خدمات کا ثبوت ہے۔

