اسلام آباد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کا کار چوروں کے خلاف بڑا ایکشن

اسلام آباد:(سی این پی) اسلام آباد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کا کار چوروں کے خلاف بڑا ایکشن، کار ومو ٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے سات کار چور گرفتار، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 12 کاریں 12موٹر سائیکل 02 رکشے برآمد، ملزمان میں جلیل خان، نور زادہ،ناصر لون،کامران خان،اسرارخان،مرادعلی شاہ اور سجاد خان شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد بار مختلف اضلاع میں ریڈ کیے گئ.


ڈی آئی جی آپریشنز ملزمان کی گرفتاری میں کے پی کے پولیس نے بھر پور معاونت کی، ملزمان کے خلاف اسلام آباد اور دیگر اضلاع میں مقدمات درج اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز کاروائی اے ایس پی انویسٹی گیشن حنا نیک بخت کی زیر نگرانی انچارج کار سیل انسپکٹر لیاقت علی اور ٹیموں نے کی، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس دن رات کوشاں ہے، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر