سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےان ہاؤس تبدیلی سے متعلق سوال پر کہاکہ انشا اللہ بہتر ہوگا

اسلام آباد(سی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےان ہاؤس تبدیلی سے متعلق سوال پر کہاکہ انشا اللہ بہتر ہوگا،جبکہ پیپلز پارٹی کےدوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے سے متعلق سوال پر آصف ذرداری نے کہاکہ نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں،میں تو چاہتا ہو کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے،یہ نا معقول ہیں،ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی،اور اب تاریخ نے بھی اسے ثابت کر دی ہے،مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں،جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا۔