اسلام آباد(سی این پی)تھانہ وویمن پولیس نے نوسالہ گھریلوملازمہ کو تشددکانشانہ بنانے اورحبس بے جاء میں رکھنے کے الزام میں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کوآسیہ یاسمین اے ایس آئی نے بتایاکہ ایک نابالغ بچی مدد کرنے کیکئے چیخ و پکار کررہی تھی جس کو کھڑکی کھول کر باہر نکالاتو اس نے بتایاکہ شفاعت اور اسکی اہلیہ مہوش نے اسے گھریلوملازمہ رکھا ہے۔دونوں میاں بیوی ہینٹروں اور بلیٹ سے مارتے ہیں، اسے ایک کمرے میں بند کرکے چلے جاتے ہیں اسے اکیلے میں بہت ڈر لگتاہے جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن ملزمان کوگرفتار نہیں کیا جاسکا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">