نواز شریف کا مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے پراتحادی قائدین سے مشاورت کا فیصلہ

نواز شریف کا عدالتی فیصلے پراتحادی قائدین سے مشاورت کا فیصلہ

لاہور(وقائع نگار)سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے اور سیاسی صورت حال پر اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے

نواز شریف اتحادی رہنماؤں سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مشاورت کریں گے

اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا

نواز شریف نے اپنی جماعت کی سینئر قیادت کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ خود تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کریں گے

نواز شریف صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت بلوچستان سے اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی رابطے کرینگے