یوم تشکر، مسلح افواج پاکستان کی معرکہ حق میں تاریخی فتح، راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وقار النساء کالج میں یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)یوم تشکر، مسلح افواج پاکستان کی معرکہ حق میں تاریخی فتح، راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وقار النساء کالج میں یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب، تقریب میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، کمشنر عامر خٹک، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ سمیت سول ڈیفینس کے افسران،شہریوں اور سٹوڈنٹس کی شرکت، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور چاک و چوبند دستوں کی جانب سے سلامی دی گئی،یوم تشکر کے موقع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.

ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق یوم تشکر، مسلح افواج پاکستان کی معرکہ حق میں تاریخی فتح، راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وقار النساء کالج میں یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، کمشنر عامر خٹک، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ سمیت سول ڈیفنس کے افسران،شہریوں اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور چاک و چوبند دستوں کی جانب سے سلامی دی گئی،یوم تشکر کے موقع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ یوم تشکر قومی و ملی اتحاد و یگانگت اور خصوصی طور پر مسلح افواج پاکستان سے یکجہتی اور عقیدت کا والہانہ اظہار ہے، ہر پاکستانی کے دل میں افواج پاکستان کیلئے بے پناہ محبت و عقیدت ہے، ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں۔