ڈی جی پی ایچ اے کی فیض آباد پر خوبصورتی کو مزید نکھارنے، ہارٹیکلچر کے کام کو بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات۔

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے اسلام آباد/راولپنڈی کے سنگم فیض آباد انٹرچینج کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،اس حوالے سے رنگ برنگے موسمی پھولوں سے سجاوٹ،خوبصورت پلانٹرز کی تنصیب اور دیواروں پر خوبصورت ڈیزائن کی کشیدہ کاری کی گئی ہے،ہارٹیکلچر کے حوالے سے بھی شاندار اقدامات کئے گئے ہیں،ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر فیض آباد انٹرچینج کو خصوصی طور پر سجا دیا گیا ہے اور شاندار ہارٹیکلچر کا کام بھی سرانجام دیا گیا ہے،موسمی رنگ برنگے پھولوں سے تزین وآرائش کی گئی جو عوام میں کافی پذیرائی حاصل کر رہی ہے،
ڈی جی پی ایچ اے نے متعلقہ عملے کو صفائی،سجاوٹ اور ہارٹیکلچر کے کام میں مزید نکھار لانے کے حوالے سے خصوصی ہدایت دیں.

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے عوام کے لئے شہر کے ماحول کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لئے نظام مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کو پنجاب کا سب سے خوبصورت اور سرسبز شہر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،عوام کو بہترین تفریح کی سہولیات کی فراہمی پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے ، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پی ایچ اے راولپنڈی کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ شہر کی گرین بیلٹس پر سرسبز پودوں اور رنگ برنگے پھولوں کی نگہداشت کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے،
احمد حسن رانجھا نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے حوالے سے عوام کے تعاون کے بھی خواہاں ہیں،