تہران (ویب ڈیسک) ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوجی طیارے پڑوسی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران کی جانب پرواز کرتے ہیں تو انہیں ایران کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی سرگرمیاں ایک خطرناک اقدام ہیں اور ایران کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ تصور کی جائیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکا اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے یا ان پر مؤثر کنٹرول قائم کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ایران اپنی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا ، خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا اور ایسے خطرناک اقدامات کا مناسب جواب دینا اپنا جائز حق سمجھتا ہے۔

