الجزائر سٹی (ویب ڈیسک) شمالی افریقی ملک الجزائر میں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس حادثہ آج صبح الجزائر کے صوبہ بومرداس میں پیش آیا، جہاں بس ہائی وے پر مڑتے ہوئے سڑک کنارے کھائی میں جاگری ، رپورٹ کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 44 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

