اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت کی ترجیحات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی ایس سی او کی 27-2026 کی صدارت اور تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتونیو گوتریس نے پاکستان کو27-2026 کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی، اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل کو ایس سی او کی صدارت کے لیے پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس سی او سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی ترجیحات کی حمایت کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ایس سی او سیکرٹریٹ پاکستان کی صدارت کے دوران مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایس سی او سیکرٹریٹ کے درمیان قریبی رابطے اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ، مزید برآں ملاقات کے موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے قومی کوآرڈینیٹر محمد فیصل بھی شریک تھے۔