سی پی او آ پر یشزکا تھا نہ شالیماراور ایگل سکو اڈ کا دورہ

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی ہدایات پر سی پی او آ پر یشزکا تھا نہ شالیماراور ایگل سکو اڈ کا دورہ،عملہ سے ملاقات کی اور ریکارڈ کو چیک کیا،ملازمین کے رہا ئش گا ہو ں، پولیس میس کا دورہ بھی کیا، پولیس ملازمین کو بہترین کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، مصالحتی کمیٹی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ نے اور ان کے مسائل کو تر جیح بنیا دوں پر حل کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبا دڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پولیس ملازمین اورعوامی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ اور انتظامی مسائل کے حل کے سلسلے میں کیپیٹل پولیس آفیسرآپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے تھا نہ شالیمار اور ایگل سکو اڈکا دورہ کیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی پلان اینڈ پٹرولنگ اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے

دورہ کے دوران انہوں نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ شالیمار، ایگل سکو اڈ اور وائر لیس سٹا ف میں تعینات پولیس افسران وجوانوں سے ملاقات کی اورتمام انتظامی امور پر بریفنگ لی،سی پی او آپریشنز نے ریکارڈ کی جانچ پڑ تا ل کی، ما لخا نہ اور حو الا ت کو چیک کیا اور پولیس ملازمین کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے میس کا دورہ بھی کیا، اس مو قع پر انہوں افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کاکہا کہ مصالحتی کمیٹی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ تے ہو ئے ان کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کیے جا ئیں، انہوںنے پولیس ملازمین کو بہترین کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانے اور رہائشی سہولیات مہیا کرنے کیلئے سینئر افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے،انہوں نے افسران کو ہدایات کی کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔