اسلام آباد پولیس تھانہ سنبل پولیس نے 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم گرفتارکر لیا

اسلام آباد پولیس تھانہ سنبل پولیس نے 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم گرفتارکر لیا

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سنبل پولیس نے 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم گرفتارکر لیا،پولیس ٹیموں نے 80سے زائد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا،پولیس ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سنبل کی حدود میں 08سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا،جس پر تھانہ سنبل پولیس نے بچی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 192/23کا اندراج کیا،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کے لئے ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی ،آئی سی سی پی او کے احکامات پر پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس ٹیموں نے 80 سے زائد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا،پولیس ٹیموں کی انتھک محنت اوردن رات کی کاوشوں سے اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا،آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹھوس شواہد کے بنیاد پر ملزم کو کیفرکردار تک پہنچائے گئی،انہوں نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اوران کے لئے تعریفی اسناد اور انعامات کا اعلان کیا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق “پکار”15-پراطلاع دیں۔