ایف آئی اے فیصل آباد زون نے انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی گروہ کا بڑا کریک ڈاؤن

فیصل آباد(کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے فیصل آباد زون کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن عمرہ کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں جبری بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے اشتہاری ملزم محمد شریف کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم محمد شریف بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا سرغنہ ہےملزم محمد شریف کو سعودی عرب سے فیصل آباد آمد پر ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ملزم کے خلاف انٹرپول کے ذریعے بلیو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا اس سے قبل بھی گینگ کے ملزمان ظہور احمد اور محمد غفور گرفتار ہو چکے ہیں

ملزمان معصوم شہریوں کو مفت عمرہ اور ملازمت کے جھانسہ دے کر سعودی عرب اسمگل کرتے تھےملزمان متاثرہ خواتین کو سعودی عرب میں منظم بھیک مانگنے پر مجبور کرتے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا