کوئٹہ(بیورو رپورٹ ) ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی جاری رہی، تفتان کے ذریعے مزید 556 شہری کوئٹہ پہنچ گئے ایران سے واپس آنے والوں میں 506 طلبہ اور 50 زائرین شامل ہیں، تفتان کے ذریعے 2 روز میں 940 شہری وطن واپس پہنچ چکے، واضح رہے کہ گوادر کے ذریعے بھی مزید 25 طلبہ سمیت 136 شہریوں کی وطن واپسی ہوئی، مجموعی تعداد 456 ہوگئی طلبہ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد خوف کی فضا قائم ہے، پاکستانی سفارتخانہ کی مدد سے واپس پہنچے ہیں۔

