ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں، سمجھ نہیں آتا . میئر لندن

لندن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر لندن کے میئر صادق خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ میرے لیے صدر ٹرمپ کے دماغ میں اتنی جگہ کیوں ہے؟

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ صدر ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں، میئر لندن صادق خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شاید مجھ پر دل آگیا ہے، شاید وجہ یہ ہے کہ میں ترقی پسند، کثیرالثقافتی، آزاد خیال اور کامیاب شہر کا مئیر ہوں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے بہترین شہر کا انعام ’’لی کوان یو‘‘ جیتا شاید یہ ٹرمپ کو ناگوار گزرا ہے۔