اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ، صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی ، انہوں نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری بھی دی۔
صدر زرداری نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی ، صدرِ مملکت نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری دی۔

