اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پمز ہسپتال کے گزشتہ تین سال کے مالیاتی بجٹ اور اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ، اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ تین سال کے دوران پمز ہسپتال کو مجموعی طور پر 22 ارب روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ، دستاویزات میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال وفاقی حکومت نے پمز ہسپتال کے لیے 6 ارب 84 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے مختص رقم کے مقابلے میں 7 ارب 51 کروڑ روپے خرچ کیے ، یوں گزشتہ سال پمز ہسپتال کے اخراجات مختص بجٹ سے زیادہ رہے، مزید برآں گزشتہ سال پمز ہسپتال انتظامیہ نے 66 کروڑ روپے اضافی بجٹ بھی وصول کیا۔ رواں مالی سال پمز ہسپتال کے لیے 7 ارب 63 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

