اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی اور شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوشل میڈیا نے نہ صرف ان کی بات پکی کروائی بلکہ منگنی اور شادی بھی کروا دی، تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔
انہوں نے واضح کیا کہ نہ ان کی بات پکی ہوئی ہے اور نہ ہی منگنی ہوئی ہےاور نہ ہی وہ کسی ’ پرنسز گلوریا ‘ کو جانتے ہیں ، چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے تماشے حقیقی اور اہم ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

