انقرہ (ویبڈیسک) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے خلیجی خطے میں جاری حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں، حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ خلیجی خطے میں جاری حملے جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اس لیے کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ اپنے ہمسایہ ملک ایران کے استحکام کو بھی اہمیت دیتا ہے جبکہ آبنائے ہرمز سے آزادانہ آمدورفت یقینی بنائی جانی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ جنگ سے پہلے کی صورتحال بحال کی جانی چاہیے، ترکیہ تمام فریقین سے رابطے میں ہے اور مسئلے کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

