پروٹیکٹر آفس کرپشن کیس، ڈیڑھ ماہ بعد بھی ڈائریکٹر کی انکوائری مکمل نہ ہوسکی

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) وزارت اوورسیز کے ذیلی ادارے پروٹیکٹر آفس میں کرپشن کیس میں مبینہ ملوث ڈائریکٹر کی انکوائری ڈیڑہ ماہ بعد بھی مکمل نہ ہوسکی ، ذرائع کے مطابق پروٹیکٹر آفس پشاور کے ڈائریکٹر فرخ جمال کو ایف آئی اے نے رشوت کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر چوہدری سالک کی ہدایت پر ڈائریکٹر کو معطل کردیا گیا اور ڈی جی امیگریشن سمیت دیگر افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کی گئی جو تاحال مکمل نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود سیکرٹری اوورسیز نے ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر فرخ جمال کی انکوائری انکوائری تاحال التواء کا شکار ہے ، یاد رہے کہ ڈائریکٹر فرخ جمال کے خلاف راولپنڈی پروٹیکٹر آفس میں لاکھوں روپے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں سے وصول کئے جاتے تھے ایک رپورٹ کے مطابق راولپنڈی آفس میں اپنی تعیناتی کے دوران فرخ جمال کے خلاف وفاقی وزیر کو شکایات موصول ہوئی تھیں .

جس کے بعد سیکرٹری کے حکم پر فرخ جمال کو پشاور بھیج دیا گیا ڈی جی امیگریشن کو بھی شکایات کی گئیں لیکن ہٹانے کی بجائے پشاور پوسٹنگ کردی گئی تھی تاہم ایف آئی اے پشاور کی کارروائی کے بعد ڈی جی ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کی محکمانہ انکوائری ابھی بھی جاری ہے۔