بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، سندھ کے ترقیاتی و عوامی مسائل پر بریفنگ

کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی میں چیف وہپ اعجاز حسین جاکھرانی اور فریال تالپور نے ملاقات کی، ملاقات میں ایوان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے سپیکر سید اویس شاہ نے بھی ملاقات کی، سندھ اسمبلی اور قانون سازی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جنید بلند نے ملاقات کی، جنید بلند نے پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹس کو ریگولرائز کرنے کیلئے قانون سازی، محکمے کو ڈیجیٹلائز کرنے اور 63 انسٹی ٹیوٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

قومی اسمبلی کی رکن مسرت رفیق مہیسر نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، خواتین کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے رکن صادق میمن نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں ٹھٹہ کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

رکن سندھ اسمبلی فیاض بُٹ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور دادو کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی۔

رکن سندھ اسمبلی زبیر جونیجو نے عطااللہ جونیجو کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، خیرپور ناتھن شاہ کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پیپلزپارٹی رہنماؤں ارباب وزیر میمن اور ارباب کامران میمن نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں ٹھٹہ اور سجاول کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ارسلان شیخ نے سکھر میونسپل کارپوریشن کو پیپر لیس کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن منصوبے، سکھر کے ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں سکھر میں گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی، دریائے سندھ میں اخراج سے قبل 50 فیصد سے زائد گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں سکھر کے 100 فیصد گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کا منصوبہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے کلائمیٹ ایڈاپٹیشن انویسٹمنٹ پلاننگ فورم میں سکھر کیلئے پیش کیے گئے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی، منیلا میں ہونے والے فورم میں سکھر اور سندھ کے موسمیاتی موافقت کے منصوبے پیش کیے گئے ، بلاول بھٹو زرداری کو سکھر اور سندھ کیلئے شہری ترقی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔