liaquat Baloch Capitalnewspoint.com

حرمین شریفین کا دفاع تمام مسلمانوں کا مشترکہ فرض ہے . لیاقت بلوچ

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) نائب امیرسیای پارٹی جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین کی حفاظت تمام اہلِ ایمان کا مشترکہ فرض ہے ، ایک ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حملوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو بڑی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد بہت اہم ہے، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے احتیاط کا دامن پکڑے ہوئے ہیں ، نائب امیرِ سیای پارٹی جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطی کی جنگ نئی خطرناک صورتحال میں داخل ہوگئی ہے۔