اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں مورخہ 10 نومبر 2026 کو ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے 2026 کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائر یکٹر پلانگ میاں رضوان الرحمان، ہاؤسنگ اتھارٹی کے دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی, تقریب کے دوران ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔
اس موقع پر شہری منصوبہ بندی کی اہمیت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رہائشی منصوبوں کی تشکیل اور پائیدار شہری ترقی کے فروغ پر روشنی ڈالی گئی ، اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منظم شہری منصوبہ بندی، جدید انفراسٹرکچر ، ماحول دوست طرزِ تعمیر اور بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے رہائشی منصوبوں کو مزید مؤثر اور پائیدار بنایا جا سکتا ہے۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی شہری منصوبہ بندی کے جدید اصولوں کو اپناتے ہوئے وفاقی ملازمین کو بہتر ، محفوظ اور معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ، ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے منانے کا مقصد شہری منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ایک منظم ، خوشحال اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ڈائر یکٹر پلاننگ نے منسٹر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور سیکرٹری ہاؤسنگ کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سر پرستی محکمہ ہاؤسنگ دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق پائیدار ترقی اور سمارٹ سٹی پلاننگ کی طرف تیزی سے گامزن ہے ، ڈائر یکٹر پلاننگ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ور کسی جناب ریاض حسین پیر زادہ صاحب ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس احسان علی منگی کی ہدایات کی روشنی میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی پہلی ترجیح ایسے رہائشی منصوبے بنانا ہے .
جو نہ صرف ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکیں بلکہ ہر شہری کو سستی، محفوظ اور جدید ترین رہائشی سہولیات فراہم کریں ، ڈائر یکٹر پلاننگ کا مزید کہنا تھا کہ شہروں کی بے ہنگم ہجرت کو روکنے اور موجودہ وسائل کے بہترین استعمال کے لیے ٹاؤن پلاننگ کے اصولوں پر سختی سے عملد رآمد وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہم انفراسٹرکچر کی بہتری اور شفافیت کے لیے شب وروز کام کر رہے ہیں۔

