اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) جنوبی ایشیائی امور کے لیے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ رابن ریفیل نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا ، ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

