روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور جنسی تشدد، عالمی عدالت انصاف کے اہم انکشافات

ہیوگ (ویب ڈیسک) عالمی عدالت انصاف نے قرار دیا ہے کہ روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، عالمی عدالت انصاف کے مطابق میانمار کی سکیورٹی فورسز نے روہنگیا میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیا، مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

آئی سی جے کے مطابق میانمار کی فورسز نے بچوں کے خلاف بھی انتہائی سنگین جرائم کیے، بنگلا دیش فرار ہونے والے روہنگیا کے مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ، عالمی عدالت انصافف کے مطابق فوجی کارروائیوں کے دوران روہنگیا مردوں کو ماورائے عدالت سزائے موت دی گئی، مختلف علاقوں میں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

آئی سی جے کے مطابق روہنگیا کے مسلمانوں کے گھروں کو جان بوجھ کر نذر آتش کیا گیا، 2017 میں میانمار کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد مسلمان بنگلا دیش نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔