عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی نیلی روشنیوں سے جگمگا اٹھی

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) عالمی یومِ اطفال 20 نومبر 2026ء کے موقع پر پنجاب اسمبلی کی عمارت کو نیلی روشنیوں سے منور کر دیا گیا، یہ اقدام بچوں کے ساتھ یکجہتی، ان کے حقوق کے تحفظ، وقار اور فلاح و بہبود کے عزم کی علامت ہے ، پنجاب اسمبلی کے بچوں کے حقوق کے لیے پارلیمانی کاکس کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کا مقصد بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی اجاگر کرنا ہے۔

نیلی روشنی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہر بچے کو پس منظر یا حالات سے قطع نظر تعلیم، صحت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہئیں ، اس موقع پر پیغام دیا گیا کہ ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ایسا محفوظ، مساوی اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے جہاں ہر بچے کی آواز سنی جائے، اس کے حقوق کا احترام ہو اور اس کی صلاحیتوں کو پروان چڑھنے کے مواقع ملیں ، پنجاب اسمبلی نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ، روشن اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔