ملتان میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں سندھ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کی ٹیم کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 140 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی
ریحان آفریدی 43 جبکہ محمد سرور آفریدی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سندھ کی جانب سے سہیل خان نے چار، میر حمزہ اور آصف محمود نے دو دو جبکہ زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 14.4 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، شرجیل خان نے 53 ، صائم ایوب نے 36 جبکہ عمیر بن یوسف نے اکیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے ارشد اقبال اور محمد سرور آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔