اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں اہم تقرری وفاقی حکومت نے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جوائنٹ سیکرٹری نائلہ باقر (PAS/BS-20) کو پی ایچ اے فاؤنڈیشن (PHA Foundation) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے.
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نائلہ باقر، جو اس وقت وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہی ہیں، کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج فوری طور پر تفویض کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافی ذمہ داری ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے یا مستقل تقرری ہونے تک، جو بھی پہلے ہو، برقرار رہے گی، یہ تقرری یکم جون 2026 سے نافذ العمل ہوگی، وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

