پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تھانہ جھمرہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ جھمرہ کی حدود میں چار ڈاکو موٹرسائیکلوں پر جارہےتھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوا ۔

پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتارکرلیا جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، زخمی ڈاکو کی شناخت غفور کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دےدی گئیں ۔