راولپنڈی(کرائم رپورٹر )رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران راولپنڈی پولیس کی بہترین حکمت عملی و کارکردگی،سال 2023،سال 2024اور سال2025 کی طرح سال 2026 میں بھی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ،ڈکیتی کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رواں سال اندھے قتل کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 75فیصد جبکہ قتل کے مقدمات میں 32فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رواں سال بہترین کارکردگی سے جرائم کی شرح میں مزید کمی کے پیچھے راولپنڈی پولیس کے ہر افسر ہر جوان کی محنت شامل ہے،جرائم کی روک تھام اولین فرض ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے .
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران راولپنڈی پولیس کی بہترین حکمت عملی و کارکردگی،سال 2023،سال 2024اور سال2025 کی طرح سال 2026 میں بھی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ،ڈکیتی کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رواں سال اندھے قتل کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 75فیصد جبکہ قتل کے مقدمات میں 32فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رابری کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،موٹر سائیکل سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 70فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،دیگر وہیکلز سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رواں سال اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 50فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،گاڑیوں ا ور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں بالترتیب 54فیصد اور55فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.
رواں سال نقب زنی کے مقدمات میں گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کی نسبت 46 فیصد جبکہ چوری کے مقدمات میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رواں سال پہلے چار ماہ کے دوران 125گینکز کے 277 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 24 گاڑیاں، 264 موٹرسائیکل 8 رکشے، کروڑوں روپے مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات و دیگر اشیاء برآمد کی گئیں،واضح رہے کہ جرائم کی شرح میں 2023 سے 2026 تک بتدریج کمی ہوئی اور الحمدللہ جرائم کی شرح سال 2026 میں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے.
جرائم کے خلاف اس جنگ کے دوران 21پولیس مقابلوں میں 14خطرناک و مطلوب ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس مقابلوں میں 19 ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار ہوئے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھاکہ رواں سال بہترین کارکردگی سے جرائم کی شرح میں مزید کمی کے پیچھے راولپنڈی پولیس کے ہر افسر ہر جوان کی محنت شامل ہے، جرائم کی روک تھام اولین فرض ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کو پر امن و محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

