تھانہ گولڑہ کے سیکٹر جی چودہ میں ڈاکووں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکےفرار ،پولیس اہلکار محفوظ رہے

اسلام آباد(سی این پی)تھانہ گولڑہ کے سیکٹر جی چودہ میں ڈاکووں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکےفرار ہو گئے۔فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔بتایاگیاہے کہ گزشتہ رات تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی چودہ میں ڈاکووں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے ہیں۔سینئر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جس کے بعدڈاکووں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیاگیا لیکن ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگایاجاسکا۔پولیس پارٹی معمول کی چیکنگ پر مامور تھی کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والےڈاکووں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔