یوٹیلٹی اسٹورز پر کجھور اور بیسن کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

یوٹیلٹی اسٹورز پر کجھور اور بیسن کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیسن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی کر دی گئی ہے جبکہ 500 گرام کجھور کے پیکٹ پر 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیسن 240 روپے فی کلو سے کم ہو کر225 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا جبکہ 500 گرام کجھور کا پیکٹ 235 روپے میں فروخت ہو گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں اشیا کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔