پی ٹی آئی اور پی پی کا اتحاد ممکن،ایم کیو ایم تھپڑ مارتی ہے اور روتی بھی ہے

اسلام آباد (سی این پی ) منظور وسان نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے انتخابی اتحاد سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی۔ پیپلز پارٹی منظور وسان الیکشن کمیشن آفس گئے،منظور وسان نے الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر سے ملاقات کی،انہوں نے ملاقات میں عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز دیں۔

اس موقع پر منظور وسان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں سے متعلق واویلا بلا جواز ہے۔ ایم کیو ایم تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے،ایم کیو ایم سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔ رہنما پیپلز پارٹی نے پیشگوئی کی کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے۔